پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون رپورٹر کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔
کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوئیں۔
حادثے کے بعد عمران خان کا کنٹینر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا، حادثے کے بعد عمران خان خود بھی کنیٹنر سے نیچے اتر آئے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ کامونکی جاتے ہوئے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا اپنا مارچ منسوخ کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا، حادثے کی وجہ سے کینسل کر دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں، ان شاءاللّٰہ کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔
Comments are closed.