عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہے، فائرنگ کی جگہ سے 11 گولیوں کے خول ملے۔ 9خول پستول کی گولیوں اور دو بڑے اسلحے کی گولی کےخول ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پستول کی گولیاں نیچے سے اوپر کنٹینر کی طرف چلائی گئیں، جبکہ بڑے اسلحے والی گولیاں کنٹینر سے نیچے کی طرف چلائی گئیں۔
واقعے میں جاں بحق ہوا نوجوان معظم ملزم کو پکڑنےکی کوشش کر رہا تھا، معظم کےسر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا، واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ،4 افراد گولیاں لگنے سے زخمی،باقی افراد کے زخموں کی نوعیت الگ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل جاوید گولیاں لگنے سے زخمی افراد میں شامل نہیں، ان کے چہرے پر معمولی زخم آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کر سکی ہے۔
Comments are closed.