بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

عمران خان کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی

لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے   کنٹینر نے ایک اور جان لے لی۔

گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کنٹینر سے ایک موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ٹکرا کر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کنٹینر غلط سمت پر تیز رفتاری میں جا رہا تھا۔

کنٹینر سے ٹکرانے پر 14 سالہ موٹرسائیکل سوار کی موت پر شہری سیخ پا ہو گئے، شہریوں نے روڈ بند کر کے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہوتی اس افسوس ناک ویڈیو پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور معروف، سینئر اینکر پرسن حامد کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب عمراں خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.