بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے کسی ساتھی میں حمایت کے لیے ہاتھ کھڑا کرنے کی ہمت نہیں ہورہی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کا کوئی ساتھی ہمت نہیں کر پا رہا کہ آپ کی حمایت کے لئے ہاتھ کھڑا کرے، ملک آپ کے قرضوں کے پھندوں سے مشکل سے نکلے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج آپ کہتے ہیں وہ بھگوڑے ہیں، بھگوڑے تو آپ ہیں، آپ کیلیفورنیا اور ملک کی عدالت کے بھگوڑے ہیں، آپ الیکشن کمیشن کے بھگوڑے ہیں۔

 احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں کیوں کرپشن زور پکڑ رہی ہے، نوجوان کیوں بیروزگار ہے؟

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پرویز الہٰی کے کل کے انٹرویو اور آج کی بات دونوں سچ ہیں، پرویز الہٰی ابھی تک حکومت کے باضابطہ اتحادی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی اسلام آباد کی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیوایم قیادت سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر ابتدائی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

 احسن اقبال نے کہا کہ آپ بتائیں پاکستان کیوں قرضوں میں پھنسا ہے ، بتائیں کیوں پاکستان میں کرپشن زور پکڑ رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب خود کو سچائی کی علامت کہتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنا یوٹرن لینے والا لیڈر پیدا نہیں ہوا، آج پاکستان میں عمران نیازی کی تقریریں نوجوانوں کے اخلاق اور تربیت خراب کر رہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پیمرا سے کہوں گا عمران خان کی تقریروں پر پابندی لگائے، جس قسم کی زبان عمران نیازی بولتے ہیں کوئی ماں باپ نہیں چاہیں گے ان کے بچے یہ گفتگو کریں، سپریم کورٹ سے استدعا کروں گا حکومتی وزراء کی تقریروں کا از خود نوٹس لیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا ءکی سانسیں پھولی ہوئی ہیں اور انہیں شکست نظر آرہی ہے، یہ لوگ صرف گالم گلوچ کرسکتے ہیں، یہ نہ جمہوریت کو جانتے ہیں نہ آئین کو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.