سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کے کاغذات منظور کیے جانے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم کے طیب حسین اور پیپلز پارٹی کے محمد جاوید نے اپیل دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق اور اثاثے چھپا کر غلط بیانی کی ہے، عمران خان کو بطور وزیر اعظم جو تحائف ملے ان سے متعلق تفصیلات چھپائی گئی ہیں، عمران خان آئین آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔
درخواست میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور الیکشن کمیشن کو عمران خان کو این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی، جبکہ درخواست میں ریٹرننگ آفیسر کے عمران خان کے کاغذات منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی۔
درخواست کی سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے اسے مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
الیکشن ٹریبونل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیلیں حقائق کے منافی ہیں، دونوں اپیلیں ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کی جاتی ہیں۔
Comments are closed.