پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس تین دن ہیں، استعفیٰ دیں اور چلے جائیں۔
اوکاڑہ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسری صورت میں عمران خان اسمبلی توڑیں اور انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں، ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمنٹ میں بھی عدم اعتماد لانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا، یوٹرن لینا جھوٹوں اور منافقوں کی نشانی ہوتی ہے، لیڈر کی نہیں، بی بی شہید نے شہادت قبول کی لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
گذشتہ روز خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کے تاریخی استقبال پر شکرگزار ہوں، بس ایک مطالبہ ہے نو سلیکٹڈ، گو سلیکٹڈ، ہم مہنگائی اور بڑھتی غربت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
Comments are closed.