وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس کافی پتے موجود ہیں، شاہ زین بگٹی کی کوئی اہمیت نہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں کا بڑا دن ہے، یہ جنگ عمران خان لڑ رہا ہے یہ جنگ پاکستان کی بقا و سلامتی کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ تحریک انصاف جیتے گی، ان چوروں کا ٹھکانہ جہنم ہوگا، عمران خان کے پاس کافی پتے موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد اس لیے پیش کی ہے وہ این آر او چاہتے ہیں، عمران خان اپنے جلسے میں پتے کھیلنے کا اعلان کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ایک آدمی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
Comments are closed.