بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم اورنگزیب کا تبصرہ

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏‎عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا آپ سمیت سیلیکٹرزکی ‎سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں تو یہی حال ہوتا ہے۔ نعرے، وعدے، جھوٹ، لوٹ مار کا بازار گرم اور کارکردگی صفر ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام مسائل کا شکار ہوں تو یہی حال ہوتا ہے جو کے پی میں عمران مافیا کا ہوا، ‎اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ آپ کے امیدواروں کی سیلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہوجاتا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگتا۔

خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.