وفاقی مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ نے نفرت، گالی اور تقسیم کے سوا اور کیا دیا؟ عمران خان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک کے خلاف سازش کی۔
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے تمام صوبے بشمول گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے، حالیہ سیلاب سے پورے پاکستان میں 1300 افراد جاں بحق ہوئے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے لواحقین کے لیے فی کس10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعظم نے 3 ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز گلگت بلتستان سے کیا جائے گا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت گندم سبسڈی کی مد میں جی بی کو 8 ارب روپے دے رہی ہے۔
Comments are closed.