بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر فواد چوہدری کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ کے اجراء پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں عمران خان کے وارنٹ جاری کرنا فضول حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا کا تماشا لگایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.