پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ کے اجراء پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں عمران خان کے وارنٹ جاری کرنا فضول حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا کا تماشا لگایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.