پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ معطلی کی درخواست کل صبح دائر کی جائے گی۔
وارنٹ معطل کرکے ضمانتی بانڈ جمع کروانے کی درخواست عمران خان کی جانب سے تیار کرلی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 18 مارچ کو پیشی کیلئے ضمانتی بانڈ دینےکو تیار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکلا وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کرنے پہنچے تو عدالت بند ہو چکی تھی۔
عمران خان کے وکلا وکلاء پر قانونی ٹیم وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کرنے اسلام آباد کچہری پہنچی تھی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی قانونی ٹیم کے پہنچنے پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت بند ہوگئی، جبکہ سیشن جج کے آفس کا عملہ بھی چھٹی کر کے گھر جاچکا تھا۔
Comments are closed.