ملتان جلسے میں مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر دیگر سیاسی رہنماؤں کی طرح متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملتان جلسہ میں مریم نواز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ ماں، بہن، بیٹی کسی کی بھی ہو لائقِ عزت و تکریم ہے، عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہمارے معاشرے میں سانجھی ہوتی ہیں۔ سیاست میں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تہذیب اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، سیاسی قائدین کی تقلید ان کے لاکھوں فالوورز کرتے ہیں، اس تقریر سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔
Comments are closed.