بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کے لانگ مارچ کے باوجود حکومت برقرار رہے گی، شاہد خاقان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے باوجود حکومت برقرار رہے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو لیڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کریں یا جو مرضی کریں، انشاء اللّٰہ حکومت برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے حکومت گرانے کی روایت پڑ گئی تو نہ سیاست بچے گی نہ جمہوریت بچ پائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ صورتحال میں ملکی حالات بہتر بنانے کا فارمولا بتا دیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ریاستی اور آئینی اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ حکومت کا دفاع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کوئی دہلی کا تخت نہیں کہ جو وہاں پہنچ گیا اُس نے وہاں قبضہ کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.