بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں آتشزدگی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی۔

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو اچانک آگ لگنے کے بعد موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں عمران خان محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا شکار ہونے والی گاڑی میں عمران خان کی پرسنل سیکیورٹی کے افراد سوار تھے، جنہوں نے گاڑی میں آگ لگنے کے بعد گاڑی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.