جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

عمران خان کے صدقے کیلئے دبئی میں بیل ذبح

دبئی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے بیل کا صدقہ دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما، آزاد کشمیر کے شعبہ کھیل اور ثقافت کے صدر عمر شہزاد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بیل کا صدقہ دیتے ہوئے تصویریں جاری کی گئی ہیں۔

عمر شہزاد کا بتانا ہے کہ انہوں نے دبئی میں اپنے کپتان کے لیے صدقہ دیا ہے۔

عمر شہزاد نے ٹوئٹ میں اپنی آمد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی دستیاب فلائٹ پر وطن واپس پہنچ کر اپنے لیڈر سے ملیں گے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب لاہور کے جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو بیہوشی کی حالت میں شوکت خانم اسپتال لایا گیا، ان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے۔

جناح اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر سجاد گورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا میڈیکو لیگل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.