پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ ہو گئے۔
قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان اپنے والد کی خیریت دریافت کرنے جمعرات کو پاکستان آئے تھے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Comments are closed.