ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

عمران خان کے سب پلان بری طرح فیل ہوگئے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سب پلان بری طرح فیل ہوگئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ، مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9  سالہ پلان فیل ہوگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب بری طرح فیل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.