رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے تمام لوگوں کو ہم جانتے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاملہ پریشر گروپ کا نہیں۔ جب عمران خان نکلتے ہیں تو عوام محبت میں نکلتے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ یہ جعلی مقدمات ہیں، کوئی کرپشن کا مقدمہ نہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر 11 ماہ میں 94 مقدمات بنا دیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے ان تمام لوگوں کو ہم جانتے ہیں۔ کوئی ایسا شخص نہیں جسے ہم نہ جانتے ہوں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کرنے والوں سے ہی خطرہ ہے، ہمارا دشمن رانا ثناءاللّٰہ اور شہباز شریف ہیں۔
Comments are closed.