وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نےعمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا۔
فیصل آباد میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس بات کا داعی ہوں کہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے تو کارروائی کروائے، ہمارے خلاف فتوے دئیے گئے، احسن اقبال کو گولی ماری گئی۔
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں درخواستیں تھانوں میں پڑی ہیں جن پر کارروائی جاری ہے، یہ لوگ اس وقت خوش ہو رہے تھے،کہتے تھے اچھا ہوا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے،ایک نا اہل ٹولہ نے ملکی معیشت کو تباہ کیا،فتنہ پرور شخص اس ملک ہر مسلط رہا ہے، اللّٰہ تعالی ہمیں ہمت دے معیشت کو بہتر کر سکیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برصغیر میں کبھی چاند رات کو احتجاج نہیں ہوا، اوباش قسم کے چند لوگ جو ان کے بہکاوے میں آئے نعرے لگاتے رہے۔ ان کے کرتوت ہیں جس کی وجہ سے ان کے اتحادیوں اور ساتھیوں نے انہیں چھوڑا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں پی ٹی آئی قائدین مسجد نبوی ﷺ واقعہ کی مذمت کریں۔
Comments are closed.