سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مغرب کی سازش کا نیا شوشا چھوڑدیا گیا ہے۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی وزراء اور عمران خان کے حامی تجزیہ کار ایسا ظاہر کررہے ہیں، جیسے عمران خان کو نااہل یا کرپٹ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ امریکا اور مغرب کے خلاف کھڑے ہونے کی وجہ سے ہٹایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی تاثر کو تقویت دینے کے لیے یورپی سفیروں کے متعلق غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سب کا مقصد اسٹیبلشمنٹ پر عمران خان کو بچانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ وہ وزیر اعظم ہیں جس نے سی پیک کو مکمل طور پر روک دیا، مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے وقت بھارت کے خلاف آواز تک نہیں اٹھائی۔
Comments are closed.