چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
دوران اجلاس وزارتِ داخلہ نے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارتِ قانون سے 2 آپشنز پر رائے مانگ لی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رائے مانگی گئی کہ عمران خان پر الگ سے مقدمہ درج ہو یا شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان پر مقدمے کا فیصلہ ایڈوکیٹ جنرل اور وزارتِ قانون کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔
اس موقع پر بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک واقعے کی 2 ایف آئی آر نہیں ہوسکتیں، شہباز گِل کے حق میں نکالی گئی ریلی دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی تھی۔
Comments are closed.