پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ نہ آنے کی وجہ بتادی۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اس وقت مقبولیت کے عروج پر ہیں، ان کے خلاف فیصلہ نہیں آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے مقدمات میں مماثلت تھی، انہیں سزا اُس وقت ہوئی جب وہ اپنی مقبولیت کھوچکے تھے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی اتنی مقبولیت کھوچکے تھے کہ ان کے جانے پر لوگوں نے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت اپنی مقبولیت کی معراج کو چھو رہے ہیں، انہیں سزا نہیں دی جاسکتی۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سزا دینے والے سوچیں کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو کیا وہ خود رہ پائیں گے؟
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری خبردار کرچکے ہیں کہ فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے، ہم نے اب تک عوام کو روکے رکھا ہے۔
Comments are closed.