عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادی گئی۔
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے جمع کروائی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ایما پر 3 اپریل کو ان کے حواریوں نے آئین کی دھجیاں بکھیریں۔
متن کے مطابق سپریم کورٹ کے جج بھی عمران خان سے متعلق اضافی نوٹ دے چکے ہیں۔
قرارداد کے متن میں مزید درج ہے کہ عمران خان پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف سنگین غداری کا ارتکاب کرنے پر فوری کارروائی شروع کی جائے۔
Comments are closed.