منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔

ایڈووکیٹ حبیب کی جانب سے تینوں مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔

عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور انہیں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت میں لانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد جیمر والی گاڑی اور سیکیورٹی کی گاڑیاں زمان پارک پہنچی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.