اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما چلے گئے

لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجا بشارت پارٹی سربراہ کی تقریر کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔

مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی

صحافی نے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ جارہی ہیں؟  اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اب آپ خبر بنائیں گے؟۔

صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ خان کی تقریر ختم ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.