وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ، صحافی ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، اب عوام اُن سے بری طرح سے تنگ آ چکے ہیں، وہ ایک خود پسند شخصیت ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ شب کیے گئے خطاب کے بعد ریحام خان نے بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب میں کچھ نیا نہیں تھا، سب پرانا اور گھسی پٹی باتیں دہرائی گئی ہیں، عمران خان بلاوجہ امریکا کو تنازع میں گھسیٹ رہے ہیں جبکہ وہ خود ایک متنازع شخصیت ہیں۔
ر یحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوذوالفقار علی بھٹو بننے کا بہت شوق ہے وہ خود کو ایک سیاسی شہید بنانا چاہتے ہیں۔
ریحام خان نے کہا کہ جس طرح وہ اپنے کرکٹ کے دور میں مداحوں میں گھرے رہتے تھے وہ سیاست میں بھی اس طرح کا ہی مقام چاہتے ہیں، اسی لیے نہ استعفیٰ دے رہے ہیں اور نہ ہی کچھ ڈھنگ کا کر پا رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک بار سیاست اور وزیر اعظم کی کرسی سے اتر گئے تو اُنہیں کوئی یاد بھی نہیں کرے گا، پاکستان عمران خان کو ایسے بھول جائے گا جیسے وہ تھا ہی نہیں۔
Comments are closed.