بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے جھوٹ کی عمارت زمیں بوس ہو چکی ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کی عمارت زمین بوس ہوچکی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جو فارن فنڈنگ، آٹا، چینی، دوائی، بجلی اور گیس چوری میں خود مجرم ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا احتساب اور الزامات کا مصنوعی بیانیہ ہر روز اپنی موت آپ مرتا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت 7 سال سے الیکشن کمیشن، آٹا، چینی اور قرضہ کمیشن میں موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ الزام تراشی، تہمت زنی، نفرت اور انتشار سُن سُن کے عوام کے کان پک گئے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ کہاں گئے وہ ٹاؤٹ جو سرکاری خرچ پر لندن جاکر براڈشیٹ میں رشوت مانگتے تھے؟ کاغذ لہراتے تھے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ کی عمارت زمیں بوس ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.