جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

عمران خان کے بارے میں فکرمند ہوں: زیک گولڈ اسمتھ

سابق وزیرِ اعظم پاکستان، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بارے میں فکر مند ہوں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے محبت ہے، انہیں بے حد سراہتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں۔

عمران خان کے سابق برادرِ نسبتی زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری پوری فیملی کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے۔

زیک گولڈ اسمتھ کا مزید کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔

سابق وزیرِ اعظم پاکستان، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو پکا یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.