ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

عمران خان کے الزامات پر فل کورٹ کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ کمیشن بنایا جائے، فل کورٹ کمیشن کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان پر حملے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دی تھی،دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ عمران نیازی سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت و تندوستی سے نوازے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے ،اس افسوسناک واقعے پر الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر گھٹیا الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیئے، جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ہونے والے واقعے کی ہم سب نے مذمت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ دورہ چین میں اللّٰہ کا شکر کہ چار سال کا جمود ٹوٹ گیا، سی پیک اور دوسرے منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.