اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

عمران خان کے اعمال انہیں جیل لے کر جائیں گے، فیصل کریم کنڈی

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعمال انہیں جیل لے کر جائیں گے۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میڈیا کے سوالات کے خوف سے عمران کمرے میں چھپ کر تقریر جھاڑتے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دور اقتدار میں طاقت جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس تھی۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد صادق اور امین نے خیرات اور صدقات کے پیسوں سے سرمایہ کاری کی، عمران خان کو بتانا ہوگا کہ سرمایہ کاری سے کتنا منافع ہوا اور وہ کہا گیا؟

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی شخصیت بے نامی سے شروع ہو کر بےایمانی پر ختم ہوتی ہے، عمران خان قوم کو جواب دیں غریبوں کے علاج کے پیسوں سے کہاں کہاں سرمایہ کاری کی؟

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر سیاسی دماغ کہہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ عارف نقوی کے ذریعے کتنی منی لانڈرنگ کی، وہ بتائیں کہ سرمایہ کاری سے کتنا منافع ہوا اور وہ کہاں گیا؟

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے اعمال آپ کو جیل لے کر جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.