وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد میں داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، عمران خان ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرواتے ہیں تو آنے دیا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف کے منع کرنے کے باوجود کیا حکومت مذاکرات کرے گی؟
وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔
وزیر داخلہ سے پوچھا گیا کہ کیا مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے؟ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں یہ تو سیاستدان ہے ہی نہیں، عمران خان تو سیاسی دہشت گرد ہے۔
Comments are closed.