پاک آرمی نے عمران خان کے جھوٹے دعووں کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے الزامات پر ردعمل دے دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات یکسر ناقابل قبول ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بالخصوص ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں، آج ادارے پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کو انتہائی پیشہ ورانہ ہونے پر خود پر فخر ہے، پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل فوج ہے، پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بےعزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے، حکومت بغیر کسی ثبوت ادارے کی ہتک کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ادارے اور اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یہ ادارہ افسروں اور سپاہیوں کی بھرپور حفاظت کرے گا، مفاد پرستوں کے الزامات سے ادارے کی عزت کو داغدار کیا جائے گا تو ادارہ افسروں، سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔
Comments are closed.