وزیراعظم عمران خان نے آج ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اپنی پوری ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ ملک بھر میں ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے جس کے سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔
دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔
Comments are closed.