farm girl hookup is there a real hookup app pregnant hookup best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی ہدایت پر بعض اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی حکام سے شکایتیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بعض اوورسیز پاکستانیوں نے امریکی حکام سے شکایات لگانا شروع کردیں۔

 ریاست جارجیا میں رہنے والے ایک پاکستانی مُنظر نقوی نے اپنے علاقے کے ری پبلکن رکن کانگریس بیری لاؤڈرمِلک کو خط لکھ کر "مبینہ سازش” کا معاملہ اُٹھایا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کے رکن بیری لاوڈرملِک نے جواب میں اس دعوے پر تشویش کا اظہار کیا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے میں جو بائیڈن انتظامیہ کا شاید کوئی کردار رہا ہو۔

 بیری نے  مُنظر نقوی کو صورتحال مانیٹر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تاہم یہ معاملہ محکمہ خارجہ کے سامنے اُٹھانے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔

 مُنظر نقوی نے یہ خط جاری کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر رکن کانگریس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی آئی تھی اور بائیڈن انتظامیہ کے دور کے حوالے سے جو بات اُٹھائی گئی ہے وہ تشویش ناک ہے۔

 ایک اور پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود نے چند ہفتے پہلے یہی معاملہ امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین کے سامنے اُٹھایا تھا۔

بریڈ شرمین نے اس پر محکمہ خارجہ سے جواب طلب کیا تھا اور بعد میں وضاحت کی تھی کہ محکمہ خارجہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عمران حکومت کےخلاف امریکی سازش سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.