بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی گرما گرم تقریر کے بعد فواد چوہدری کی وضاحت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی گرما گرم تقریر کے بعد اس کی وضاحت کر دی۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم فوج سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان کی تقریر کا ایک پس منظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر نے کہا تھا انہیں کہا گیا کہ عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت آئی ایس پی آر کو خرم دستگیر کو شٹ اپ کال دینی چاہیے تھی۔

عمران خان نے کہا کہ کسی وزیر اعظم کو یہ باتیں نہیں کرتے دیکھا جو شہباز شریف نے سیکریٹری جنرل سےکیں، انھوں نے کہا تھا کہ مہنگائی کم کریں گے آج عوام پر کیا گزر رہی ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز  چکوال جلسے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکمران ٹولا باہر لے جایا گیا آدھا پیسا بھی واپس لے آئے تو پاکستان کو دنیا سے پیسا نہ مانگنا پڑے۔

وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے بولے صدر پیوٹن کے سامنے شہباز شریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، شہباز شریف نے یو این سیکرٹری جنرل سے جو باتیں کیں وہ کسی وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.