بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناءاللّٰہ نے چیلنج دیا کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کروائیں، اُس میں سے کوکین نہ نکلے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو فوری طور پر جیل میں ڈالنے کی مخالفت کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی گرفتاری کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت کا پابند ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان سڑکوں پر آئیں اس کا علاج کر کے دکھاؤں گا، میں سمجھتا ہوں ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کا حل نکالنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک و قوم کی تباہی ہے، دراصل یہ فتنہ ہے، ووٹ کے ذریعے اسے ختم نہ کیا تو یہ ملک کو تباہ کردے گا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عمران نے ملک میں انتقام کی سیاست سے معیشت کو تباہ کیا، اس فتنے کا ہر صورت قلع قمع ہونا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو مزید 2 ہفتے کے آرام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئے اسلام آباد بند کر کے دکھائے اس کی ایسی کی تیسی، یہ آئے سڑکوں پر اس کا وہ علاج کریں گے کہ یاد کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ملک کی تباہی کا نسخہ بڑی محنت سے لایا ہے، وہ آئینی اسکیم اور آئین کے تقاضے بگاڑنے پر تلا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹولے کے ارادے آگے بھی ٹھیک نہیں، شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی حرکت اس کے کہنے پر کی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے ضد، انا میں آکر زبردستی دونوں اسمبلیاں تڑوائیں جبکہ وزرائے اعلیٰ نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ میں عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.