اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔
دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔
عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وفاق کی جانب سے عدالت سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی گئی۔
وفاق نے استدعا کی کہ کچھ مہلت دے دیں، کیسز کی تفصیلات فراہم کر دیں گے۔
عدالتِ عالیہ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج (17 مئی) تک کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
Comments are closed.