burley bike hookup the hookup game download hookup hotshot mature hookup Middletown Delaware bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردِ عمل دیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے، عمران خان بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں نیا آئی جی لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کر دیئے گئے، انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لی ہیں، ایس ایچ او لگا دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.