وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو کر ڈیفالٹ کر جائے۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ الیکشن کا وقت آئینِ پاکستان میں مقرر ہے، آئین کے مطابق الیکشن کرائے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں امریکی ڈالر کو آزاد کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا تھا۔
Comments are closed.