پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج کے بعد پاکستان کے فیصلے واشنگٹن کے بجائے اسلام آباد میں ہوں گے، عمران خان کی کال پر پوری قوم گھروں سے نکلے گی۔
راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر سب سےزیادہ خوشیاں اسرائیل، بھارت میں منائی گئیں، عمران خان نے امریکا کو ایبسولوٹلی ناٹ بنی گالہ بچانے کے لیے نہیں کہا۔
علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے سامراجی قوتوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو استعمال نہیں ہونے دوں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری نے ایبٹ آباد آپریشن پر امریکا کو مبارک باد دی، نواز شریف پاکستان سے بھارت گیا لیکن کشمیری رہنماؤں سے ملنے سے انکار کیا۔
Comments are closed.