پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، ہر انٹرچینج پر قافلے شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے پرویز خٹک اور شاہ فرمان پشاور موٹروے ٹول پلازہ پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد عام انتخابات کا اعلان ہو، مزید کیا ہو گا، عمران خان آج خود اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہارنے کا خوف ہے اس لیے الیکشن نہیں کروا رہے۔
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں خیبرپختونخوا سے لوگ جائیں گے، ایک بجے سے پہلے پہنچنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیلنگ کے اب ہم عادی ہو چکے ہیں، اس کا کوئی خوف نہیں ہے۔
Comments are closed.