ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کاسہ لیسی کے لیے شاہ محمود بلاول بھٹو زرداری کو طعنے دے رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے جواب میں ترجمان بلاول ہاؤس نے اپنا ردِعمل دے دیا۔
ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے لیے امید کی کرن ہیں۔
ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ خیرات مانگنا رینٹ اے پیر کا شیوہ رہا ہے، پیپلز پارٹی خیرات مانگنے نہیں دینے کی تاریخ رکھتی ہے۔
Comments are closed.