پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے مختلف ڈھابوں پر کھانا کھاتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی سادگی اور ڈھابوں سے کھانا کھاتے ہوئے ویڈیوز اس سے قبل بھی وائرل ہوتی رہی ہیں۔
عمران خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دو مختلف ڈھابوں پر بیٹھے ہیں۔
ایک جگہ وہ نان کو چائے میں ڈبو کر کھا رہے ہیں جبکہ ایک جگہ وہ تندوری روٹی، دال اور گاجر ، لیموں کے اچار کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
عمران خان کی ان ویڈیوز پر مداح اُن کی سادگی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے قبل بھی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیزا کافی میں ڈبو کر کھا رہے تھے۔
Comments are closed.