منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

عمران خان کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر کلب چوک کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ حسان نیازی، احمد خان نیازی سمیت 15پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ اسپیشل برانچ کے اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ڈکیتی سمیت دیگر 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح ملزمان نے سرکاری پستول بریٹا اور گولیاں چھین لیں، پی ٹی آئی ریلی میں شریک عمران، عامر، سجاد سمیت 10 سے  15 افراد نے حملہ کیا، پولیس کارڈ دکھانے کے باوجود مجھے زد و کوب کیا گیا، زد و کوب کرنے والے افراد ڈنڈوں سے لیس تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے حسان نیازی اور احمد خان نیازی کی ایماء پر زد و کوب کیا، سابق وزیرِ اعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پر مامور تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.