پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ضمانت کیلئےآج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، بکتربند بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔
خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے عمران خان کو 25 اگست تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عمران خان کی پیشی سےقبل فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں، غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس کے 400 اہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات کردیے گئے ہیں، ایف سی اہلکار بھی سیکیورٹی انتظامات میں پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔
Comments are closed.