پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کی تاریخی ’اسپیس‘ کے بعد ’پوڈ کاسٹ‘ پر بھی انٹری دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم میں پیش پیش ہیں اور اس کے لیے وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ضمن میں انہوں نے پہلے تاریخی ٹوئٹر ’اسپیس‘ کا ریکارڈ قائم کیا اور اب انہوں نے پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا ، اس دوران عمران خان نے میزبان جنید اکرم، طلحہ احد اور مزمل حسن کے سوالوں کے جوابات سمیت آن لائن سوالات بھی لیے۔
عمران خان کی پوڈ کاسٹ سوشل میڈیا پر رات 10 بجے لائیو سُنی گئی جبکہ یہ پوڈ کاسٹ مختلف پلیٹ فارمز پر اپلوڈ ہونے میں تاخیر کا شکار نظر آئی۔
اس پوڈ کاسٹ کو جہاں 10 بجے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنا تھا وہیں یہ ایک گھنٹہ تاخیر کے ساتھ 11 بجے تک اپلوڈ ہوئی۔
اس دوران انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انتظار کے ساتھ میمز بھی بنا دی گئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عمران خان کی اس پوڈ کاسٹ اور اس کے تاخیر سے اپلوڈ ہونے پر سیکڑوں میمز وائرل ہیں۔
اِن میمز میں سے ایک میں عمران خان کے لباس پر بھی بات کی گئی ہے۔
اس میم میں کہا گیا ہے کہ پوڈ کاسٹ کی ٹیم والیمے کی مناسبت سے تیاری کر کے آ گئی تھی جبکہ عمران خان جاگنگ ڈریس میں پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اس پوڈ کاسٹ کے دوران اپنے سیاسی کیریئر، ہارس ٹریڈنگ، تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم کی کُرسی چھوٹنے اور موجودہ حکومت سے متعلق بات کی تھی۔
Comments are closed.