پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی پشاور سے بنی گالہ متوقع آمد کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
Comments are closed.