وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی وہ ویڈیوز بھی ہم دیکھ رکھی ہیں جو دیکھنے کے قابل نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ سے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق بھی بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ویڈیوز بھی دیکھ رکھی ہیں جو منظر عام پر نہیں ہیں، وہ دیکھنے یا دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران اپنے متعلق جن ویڈیوز پر اپنے کارکنوں کو ذہنی طور پر پہلے سے تیار کرتے رہے ہیں، وہ ویڈیوز ہم نے دیکھ رکھی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج کے زمانے میں ریکارڈنگ کوئی اتنا بڑا کام نہیں رہا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے متعلق بھی بہت کچھ ہے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مبینہ آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کی ساکھ مجروح نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے ایک اور دعویٰ کیا کہ اب عمران خان اسلام آباد آئیں گے تو ان کا پکا بندوبست کردیں گے۔
Comments are closed.