بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی والدہ کیلئے عمرہ کرنے والا عربی شیخ

چیئرمین عمران خان کی والدہ کے لیے عمرے کی ادائیگی کی نیت کرنے اور کروانے والا عربی شیخ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ہر سائٹ پر اس وقت ایک ویڈیو بے حد مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک شیخ سابق وزیر اعظم عمران خان کی والدہ کے لیے عمرہ کی ادا کرنے کا کہہ رہا ہے۔

ویڈیو کے دوران اس شخص کا پوچھنا ہے کہ عمران خان کی والدہ حیات ہیں؟

جس پر نفی میں جواب ملنے پر شیخ کہہ رہا ہے کہ میں نے پرسوں عمرہ کیا ہے اپنے والد اور والدہ کے لیے بھی کیا ہے، ابھی ایک عمران خان کے لیے عمرہ کر لیتے ہیں۔

عربی شخص ویڈیو میں سب ہی کو عمران خان کی والدہ کے لیے عمرے کی ادائیگی کی تلقین کر رہا ہے۔

بعد ازاں یہ عربی شخص کہتا ہے کہ عمران خان تو زندہ ہے اُس کی والدہ کے لیے عمرہ کرو، جس پر وین میں بیٹھے سب ہی افراد انشاءاللّٰہ بولتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.